اتحادی حکومت

حکومت کا تحریک انصاف کے مزید 25 اراکین کے استعفے منظور کرنے پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی حکومت نے تحریک انصاف کے مزید 25 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھیجی گئی فہرست میں زیادہ تر اراکین کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور اس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے بھانجے پیر ظہور حسین قریشی کا نام بھی شامل ہے تاہم استعفوں کی منظوری سے متعلق حتمی فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف استعفوں کی منظوری کے لئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد فیصلہ ہوگا۔ سپیکر اس سے پہلے تحریک انصاف کے 11 اراکین کے استعفے منظور کرچکے ہیں جن پر ضمنی انتخاب بھی ہوچکا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر دباؤ بڑھانے کے لئے استعفے منظور کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے