سراج الحق

حکومت نے انکو بھی پریشان کیا جو ان کو لائے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کی حکومت نے انکو بھی پریشان کیا جو ان کو لائے ووٹ دیا، اب انکی کشتی میں بہت سے سوراخ ہیں۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے عوام کو فریش مینڈیٹ کے ساتھ موقع دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی  کے امیر سراج الحق نے کہا کہ  پنجاب پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کیا، لاٹھی چارج کر کے ساتھیوں کو زخمی کیا، حکومت 38 گھنٹوں میں ہمارے ساتھیوں کو رہا کرے ورنہ وزیر اعلیٰ بھی اپنے آفس سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو عوام اسمبلیاں اور دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

واضح رے کہ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ  یہ حکومت بحرانوں کو آئے روز جنم دے رہی ہے، اس وقت یوریا کھاد نہیں مل رہا، ڈی آئی پی کی قیمت پہلی بار دس ہزار ہو گئی ہے، قیمتیں بڑھاتے ہیں امریکہ فرانس کی طرح اور مزدور کی اجرت یہاں بیس ہزار روپے ہے۔ جماعت اسلامی کسانوں کیساتھ کھڑی ہے، اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو زرعی کارکن اس ملک کا وی آئی پی کارکن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے