شاہد خاقان عباسی

حکومت ای وی ایم کے ذریعے الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کرکے انتخابات جیتنے چاہتی ہے جس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی ترمیمی بل کے خلاف عدالت عظمی جائیں گے۔ ای وی ایم پر صاف شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔ ای وی ایم میں الیکشن چوری کرنا آسان ہوگا۔ حکومت کے پاس الیکشن جیتنے کا واحد طریقہ یہی رہ گیا ہے اسی لیے وہ ای وی ایم پر زور لگا رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 2018ء میں آر ٹی ایس بند کردیا اب ای وی ایم کے ذریعے چوری کرے گی۔ ای وی ایم میں بڑی آسانی سے دھاندلی کی جاسکتی ہے، ہوسکتا ہے ای وی ایم میں بلیک باکسز ووٹنگ کا ٹائم ختم ہونے پر ووٹ بدل دے۔ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن چوری کرنے میں حکومت کو آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے