پی ڈی ایم

حکومتی اتحاد کا عمران خان کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تیزی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومتی اتحاد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کو انکے محکموں میں پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے اسیکنڈلز منظر عام پر لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتحادیوں کی جانب سے وزیراعظم سے راولپنڈی رنگ روڈ، بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری منصوبوں سمیت دیگر کیسسز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں کے مطالبے پر وزیراعظم کی جانب سے تحقیقات میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور ساتھ ہی وزارت داخلہ کو اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسکے علاوہ پارلیمنٹ میں توشہ خانہ ریفرنس سمیت تمام کرپشن کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فرح شہزادی اور بشریٰ بی بی کی کرپشن ثابت کرنے کے لیے قانونی ماہرین کی بھی خدمات لینے پر اتفاقِ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے