سپریم کورٹ

حکومتی اتحاد کا انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آج فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اپنا مؤقف عدالت میں پیش کریں گی۔ یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ موجودہ صورتِ حال بہت تشویش ناک ہے، حکومت اور پی ٹی آئی فیصلہ کر لیں پاکستان کے لیے کیا بہتر ہے۔  چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل اس لارجر بینچ کا حصہ تھے۔ دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ گورنرز کو بھی بذریعہ چیف سیکریٹری نوٹس جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے