خواجہ آصف

جولائی 2018 میں جو ہوا آج ہمارا بچہ بچہ اس کی قیمت ادا کر رہا ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کو سلیکٹڈ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2018 میں جو ہوا آج ہمارا بچہ بچہ اس کی قیمت ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ساڑھے 3 سال قبل آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا، اسی ڈاکے کے اثرات پوری قوم بھگت رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے حطاب کرتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھوں کو کاٹ رہے ہیں، پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے فنانسروں کو قوم کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، آج ملک و ملت اور 22 کڑور عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ آج عمران خان ہمارا اس لئے حکمران ہے کیونکہ ہم اپنے ملکی مقاصد سے ہٹ چکے ہیں، ہمارے ملک میں غربا اور اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ہر الیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے، لیکن اس دفعہ ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے