آپریشن

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کاروائی کر کے انتہائی مطلوب ملک دشمن دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈرنورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نورستان عرف حسن بابا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر، ماسٹر ٹرینر اور بارودی سرنگوں کا ماہر تھا، اور 2007 سے اب تک فورسز کے 50 سے زائد جوانوں  کو شہید کرنے میں ملوث رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجرجنرل بابر افتخار نے میڈیا بیان میں بتایا کہ  سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں طیارزہ کے علاقے شرونگی میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نورستان عرف حسن بابا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر، ماسٹر ٹرینر اور بارودی سرنگوں کا ماہر تھا، اور 2007 سے اب تک فورسز کے 50 سے زائد جوانوں  کو شہید کرنے میں ملوث رہا۔ دہشت گرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں کاماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کمانڈر نورستان2007ء میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، وہ مارشل آرٹس کا ماہر تھا، اور  اس نے شوال، خسیرا، شکئی اور وانا میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے کئے، جس میں 50  سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے