مفتاح اسماعیل

جلد گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جلد گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی، عوام کو چند روز بعد خوشخبریاں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھی بہت جلد 150 روپے فی کلو کم ہو جائے گا۔ آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی۔ معاشی طور پر استحکام کی طرف چلے گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے معاملہ جلد طے ہو جائے گا لہٰذا معیشت کنٹرول میں ہے افواہوں پر کان نے دھریں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا ہماری معاشی مجبوریاں تھیں لیکن اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر ہوگئی ہے۔ عمران خان بہت زیادہ کرنٹ دیفیسٹ چھوڑ کرگئے، عمران خان روس سے کم از کم 100 لیٹر تیل ہی خرید لیتے، گزشتہ نالائق حکومت کی بری پالیسیوں کا ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے