ایم این اے

جب سے موجودہ حکومت برسراقتدار آئی تب سے عام آدمی کا جینا محال ہوچکا، چودھری نورالحسن تنویر

بہاولپور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت برسراقتدار آئی ہے تب سے ملکی حالات سنبھل نہیں رہے اور حالات مسلسل تنزلی کا شکار ہیں۔ چوہدری نور الحسن تنویر کا کہنا ہے کہ جب سے تبدیلی سرکار برسر اقتدار آئی ہے تب سے عام آدمی کا جینا محال ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں مہنگائی کے خلاف ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا بڑھنا معمول بن گیا ہے جبکہ بجلی پٹرول اور چینی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ نے عوام الناس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لوگوں کو بنیادی سہولیات بھی نہیں مل رہیں۔ کومتی کارندوں کو چاہیے کہ وہ حکومت چھوڑ دیں اور اپنے گھر جائیں تاکہ اہل لوگ آگے آسکیں۔

واضح رہے کہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی سے تنگ آئے ہوئے لوگ اب ملک میں بڑی تبدیلی کے خواہاں ہیں کیونکہ موجودہ قیادت ہر لحاظ سے ملکی نظم و نسق سنبھالنے میں ناکام رہی ہے اب موجودہ حکمرانوں کو زیادہ دیر حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عوام الناس کو گمراہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے