مریم نواز

ثاقب نثار کے سچے الفاظ پر حساب اور جواب دونوں دینے پڑیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کے الفاظ حقیقت اور سچائی پر مبنی ہیں۔ اس کے ہر لفظ کا حساب اور جواب دونوں دینے پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے الفاظ کو کوئی عدالت نہیں جھٹلا سکتی۔ حساب اور جواب دینا ہوگا۔ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک ہونے کے بعد ملک کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے