تحریک انصاف کے 80 فیصد اراکین قومی اسمبلی استعفے نہیں دینا چاہتے، ناصر موسی زئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن ناصر موسی زئی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 80 فیصد اراکین قومی اسمبلی استعفے نہیں دینا چاہتے تھے مگر عمران خان نے ان کی بات نہیں سنی اور استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ناصر موسی زئی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کے 80 فیصد  اراکین قومی اسمبلی اپنا استعفا واپس لے کر قومی اسمبلی میں بیٹھیں گے۔ خیال رہے کہ اس موقع پر انہوں نے پنجاب اسمبلی میں  گرما گرمی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن مومنہ وحید نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تحفظات و خدشات ہیں جو وہ وزیر اعلیٰ تک پہنچاتی رہی ہیں مگر تحفظات دور نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے