سعید غنی

تحریک انصاف کا سندھ سے صفایا ہو چکا ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا سندھ سے صفایا ہو چکا ہے،  ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمار ہے، خیبرپختونخوا میں جو ان کے ساتھ ہوا اس پر انہیں شرمندہ ہونا چاہئے۔ دوسری جانب سعید غنی نے جماعت اسلامی کے احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ  لوگ کہتے ہیں سندھ میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی ، جان لیں کہ پی ٹی آئی کا سندھ سے صفایا ہو چکاہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا میں ان کے ساتھ جو ہوا اس پر انہیں شرمندہ ہونا چاہئے، وفاقی حکومت اپنی نا اہلی ماننے کو تیار نہیں۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہا کہ نالائق حکومت کی وجہ سےلوگوں کی مشکلات بڑھی ہیں،متنازعہ مردم شماری کو پی ٹی آئی نے منظور کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، آٹا، چینی، اور دیگر اشیا تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی ہوئی ہیں، ماہرین معیشت کہتے رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ملک دشمنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے