خالد مقبول صدیقی

تجاوزات کیخلاف آپریشن میں انصاف کے تقا ضے پورے نہیں ہورہے۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحافت) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے ہیں۔ تجاوزات گرانے کے طریقہ کار پر اعتراضات ہورہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن دو سال سے جاری ہے۔ جس کی ہم بھی حمایت کرتے ہیں۔ لیکن تجاوزات کے نام پر شہریوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کی نیک نیتی پر شبہ نہیں، تجاوزات کیخلاف آپریشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے۔ فیصلوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور علاقوں کے چناو پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تجاوزات کی اجازت دینے والے ہی اب اسے گرا بھی رہے ہیں۔ پہلے انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے