عطا تارڑ

تبدیلی والے ملکی تاریخ کے بدترین چور ہیں۔ عطاء تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اب بدترین چور ثابت ہوچکے ہیں اور عوام کے سامنے ان کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے جو کیس 3 سال چلایا، ایف آئی اے کو وہی کیس چلانے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، شہزاد اکبر منظر عام سے غائب ہیں۔ شہزاد اکبر کے اپنے احتساب کے دن آ رہے ہیں۔

رہنما ن لیگ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو اسی کیس کی تفتیش کا کہا گیا جو نیب میں چل رہا ہے۔ اس کیس میں کوئی مواد موجود نہیں، پرانے پاکستان والوں نے 3 میٹرو بنائیں، بی آر ٹی کے بارے میں کہا گیا کہ کرپشن ہوئی لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے