بلوچستان میں  ٹریفک حادثہ میں 15 مسافر جاں بحق

بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں 15 مسافر جاں بحق

کوئٹہ(پاک صحافت) پنجگور سے کراچی جانےوالی مسافر کوچ تیز رفتاری کی وجہ سے اوتھل کے قریب الٹ گئی اور اس  حادثے میں 15 مسافر جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 15 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مسافر کوچ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث زیرا کے مقام پر الٹ گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 3 بچے اور 7 مرد شامل ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: صومالیہ میں دہشت گرد  گروہ الشباب کا حملہ، چار حملہ آوروں سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اوتھل کے قریب مسافر کوچ الٹنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے جام کمال خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثے کے زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت بھی دی انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی.

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 5 خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 4 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے