حسن مرتضی

بلاول بھٹو نے روسی دورے کا دفاع کر کے نیازی کے سازشی بیانیے کو مٹی میں ملا دیا ہے، سید حسن مرتضٰی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روسی دورے کا دفاع کر کے نیازی کے سازشی بیانیے کو مٹی میں ملا دیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق   سید حسن مرتضی نے جاری بیان میں کہا کہ  عمران خان ہلے عدلیہ پر الزام لگاتا تھا، اب تعریفوں پر اتر آیا ہے، بحران خان کے پاس بیچنے کیلئے کوئی چورن نہیں بچا۔ پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ انسانی حصار بنا کر کب تک بنی گالا میں دبکے رہو گے؟

واضح رہے کہ سید حسن مرتضی نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ کٹھ پتلی اپنے قتل کی سازش کا الزام لگا کر خاموش ہو گیا۔ حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اس کے دو ہی ٹھکانے ہیں، اڈیالہ یا لاہور کا پاگل خانہ، توشہ خانہ اورفارن فنڈنگ کیس اس کیلئے ڈراؤنے خواب بن چکے ہیں، بزدل خان خود سامنے نہیں آتا ہمیشہ دوسروں کو ڈھال بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے