الیکٹرانک ووٹنگ مشین

ای وی ایم ہیک اور جام ہو سکتی ہے، الیکشن کمیشن کا ایک بار پھر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔  الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے حوالے سے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہو سکتی ہے، اس لئےبعض ممالک نے اس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے ہیک ہونے اور جام ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو ایسے تحفظات ہیں جو ای وی ایم کے ذریعے ہونے والے انتخابات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرے گے، تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ای وی ایم پر خدشات ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اسی لیے بعض ممالک نے اس پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، دنیا میں کہیں پربھی پائلیٹ ٹیسٹنگ کے بغیر انتخابات نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کہا گیا ہےکہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کا جائزہ لے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے