شاہد خاقان عباسی

اگر فوج کا سیاست سے تعلق نہیں تو جو 2018میں ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اگر فوج کا سیاست سے تعلق نہیں تو جو 2018 میں ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے، اس کی ذمہ داری کسی کی ہے؟ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب حکومت بے شرم ہو جائے، جب وہ عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔ دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنے پیاروں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں، ایک فرینڈ آف عمران خان نااہل ہونے جارہا ہے، پاکستان کا آئین فرینڈز آف عمران خان کیلئے تبدیل نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور کل ہائیکورٹ کا واقعہ پیش آیا، آج ملک کی عدالتوں کے دروازے بھی بند ہوگئے اور وہ بھی غیر محفوظ ہیں، ان عدالتوں میں جو کیس ہیں اور جو فیصلے ہیں انہیں پوری دنیا جانتی ہے، جب ملک میں آئین و قانون اور عدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا انصافی ہوگی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما  شاہد خاقان عباسی نے مزید  کہا کہ ہر جمہوری جماعت ملک آئینی طور پر چلانا چاہتی ہے، آرڈیننس کے ذریعے آئین میں تبدیلی کی کوشش کی جا رہی ہے ملک میں آج پارلیمنٹ مفلوج ہے، وکلا کو متبادل جگہ دیئے بغیر چیمبر گرانے شروع کردیئے، وکلا کو متبادل جگہ دیئے بغیردفاتر گرائے گئے  حکومت نہ ملک کے، نہ عوام کےاورنہ  عدل کے مسائل سمجھتی ہے۔حکومت ملک اور عوام کے مسائل سے ناآشنا ہے، وکلا سڑکوں پر ہیں، حکومت سے کوئی پوچھنے والا نہیں، اپنے امیدواروں کو بچانے کیلئے آرڈیننس لایا گیا اپنے مفادکےلیےآئین  کوتبدیل کیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے