شاہد خاقان

اگر عمران خان کی حکومت ہوتی تو ایک ماہ میں ملک نے ڈیفالٹ ہونا تھا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد   (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کی حکومت ہوتی تو ایک ماہ میں ملک نے ڈیفالٹ ہونا تھا۔ ساتھ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ  عمران خان پنڈی کیوں جارہے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے جاری بیان میں کہا کہ  آرمی چیف کی تعیناتی روٹین کا مسئلہ ہونا چاہیے، آرمی چیف کی تعیناتی صرف وزیراعظم کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر وزیراعظم کسی سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ضروری نہیں ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جتنے چیلنجز آج پاکستان کو ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، الیکشن بھی ان چیزوں کا حل نہیں ہے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، سیاست دان کی جگہ پارلیمان میں ہے، جو سیاستدان سڑکوں پر ہو گا وہ ملک کے مسائل میں اضافہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے