خواجہ سعد رفیق

اگر جنرل باجوہ کو توسیع دینا غلطی تھی تو دوبارہ پیشکش کیوں کی؟۔ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اگر جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دینا غلطی تھی تو دوبارہ پیشکش کیوں کی تھی؟۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر توسیع دینا غلطی تھی تو جنرل (ر) باجوہ کو دوبارہ توسیع دینے کی پیشکش کیوں کی گئی تھی۔ عمران خان ایک روز مذاکرات کی بات کرتے ہیں دوسرے روز کہتے ہیں انہوں نے مذاق کیا تھا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کی حکومت 27 کلو میٹر پر مشتمل ہے، عوام کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دو صوبوں میں حکومت ہے اسے چلا کر دکھائیں، ملک ایک دوسرے کے گریبان پھاڑ کر نہیں چلتے، انہوں نے کون سی آگ بجھانی ہے، ہم نے تو بہت کچھ بھگتا ہے، انہوں نے تو ابھی کچھ دیکھا ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے