وزیر تعلیم سندھ

اگر این اے 249 میں دوبارہ پولنگ ہوئی تو ن لیگ 10ہزار ووٹوں سے ہارے گی، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے حد سے زیادہ خوداعتمادی ن لیگ کی شکست کی وجہ بنی، سعیدن غنی کا کہنا ہے کہ اگر کراچی کے حلقہ این اے 259 میں دوبارہ پولنگ کرائی گئی تو، اس بار ن لیگ نے پانچ سو ووٹ نہیں بلکہ 10 ہزار ووٹوں سے شکست کھائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے چند لوگوں کی رائے سے آپ نتائج تک نہیں پہنچ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی کسی ایک پولنگ اسٹیشنزکاتوبتائیں جہاں دھاندلی ہوئی ہے؟ 1988 سے لیکر 2018 تک دیکھا جائے تو ہر بار دھاندلی ہمارے ساتھ ہوئی ، اگر آپ سلیکٹرز کی بات کرتے ہیں تو ڈسکہ اور نوشہرہ میں آپ کیسے جیت گئے؟۔ ووٹنگ سے لیکر گنتی کے مرحلے تک کسی نے نہیں کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، جب تک ٹی وی پرنتیجہ آرہا تھا جس میں مبینہ طور پر مفتاح آگے تھے تون لیگ خاموش تھی ، رات 9 بجے کس بنیاد پر جشن منایا گیا؟۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 10دن پہلے کہا تھا کہ ن لیگ سے جیتیں گے، انہوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ جہاں سےن لیگ جیت جائے تو ٹھیک، پیپلزپارٹی جیت جائے تو کہتے ہیں ڈیل ہوئی، اگر آصف زرداری کی ضمانت ڈیل کا نتیجہ ہے تو پھر شہباز شریف اور دیگر کی ضمانت بھی ڈیل کا نتیجہ ہے، دہرے معیار نہیں چل سکتے، جب ہم کہتے ہیں پیپلز پارٹی رہنماوَں کے کیسز سندھ میں چلائیں تو کہتے ہیں یہ ڈیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے