اپوزیشن مچھ معاملے پر سیاست کررہی ہے

اپوزیشن مچھ معاملے پر سیاست کررہی ہے:حکومت

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے بلوچستان کے مچھ کوئلے کے فیلڈ ایریا میں اپنے پیاروں کے بہیمانہ قتل پر دھرنا دینے والے ہزارہ کے جذبات کے ساتھ سیاست کرنے پر حزب اختلاف کی مذمت کی ہے۔اپوزیشن جماعتیں المناک واقعہ پر سیاست کر رہی ہیں۔ہزارہ برادری کو انصاف دلانا حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے الزام عائد کیاکہ اپوزیشن جماعتیں سیاسی مائلیج حاصل کرنے کے لئے المناک واقعہ پر سیاست کررہی ہیں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے لوگ بے حس اور غیر انسانی ہیں جنہوں نے المناک واقعات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے بھی گریز نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: کان کنوں کی تدفین کے بعد وزیر اعظم کوئٹہ پہنچ گئے

فراز نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیاسی یتیم مقتول ہزارہ کوئلہ کان کنوں کی لاشوں پر سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ’’مریم نواز کو قوم کو یہ بتانا ہوگا کہ انہوں نے ماڈل ٹاؤن ، لاہور کے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کیوں نہیں کی ، جو ان کے چچا کے وزیراعلیٰ پنجاب کے دور حکومت میں بے دردی سے قتل ہوئے تھے‘‘۔وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ خطاب میں ان لوگوں کے لئے ’بلیک میلنگ‘ کا لفظ استعمال کیا ہے ، جو ہر مسئلے پر سیاست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ مقتول ہزارہ افرادکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے مظاہرین اور حکومت کے مابین طے پائے معاہدے کی ایک کاپی شیئر کی۔ان کاکہناتھا’’منسلک مطالبات اور حکومت کی طرف سے پیش کردہ تحریری معاہدہ، اگرچہ کوئی بھی کبھی بھی انسانی جان کو کوئی قیمت نہیں دے سکتا ، لیکن اس معاہدے سے  لواحقین کادکھ درد کم ہوگا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا’’ سب پرواضح ہوگیا ہےکہ شہدا کی لاشوں کے ساتھ کون سیاست کھیل رہا ہے؟‘‘۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی مواصلات شہباز گل نے ہزارہ پارٹی کے چیئرمین عبد الخالق ہزارہ کے ریمارکس پر کہا کہ ’’یہ واضح ہے کہ ورثاء (واقعہ کے اگلے ہی دن سے ہی) اپنے پیاروں کو دفن کرنے پر راضی تھے‘‘۔انہوں نے کہا ’’کچھ اور عناصر بھی ہیں جو اس معاملے میں بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے