آئی ایس پی آر

آزاد کشمیر پر بھارتی اعلی فوجی افسر کا بیان نامعقول ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک صحافت) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر پر بھارتی اعلیٰ فوجی افسر کا بیان نامعقول ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ یہ بیان بھارتی مسلح افواج کی فریب زدہ ذہنیت کا مظہر ہے، لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات ہیں۔ یہ الزامات بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کے جابرانہ استعمال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یہ اندرونی سیاست کی بھارتی افواج پر چھاپ کا نتیجہ ہے، بھارتی فوجی افسر کے دعوے اور غیرحقیقی عزائم توہین آمیز ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی حامی ہے، اس کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت بذریعہ بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے تحت ہے، بھارتی فوج غیر ذمے دارانہ بیانات سے گریز کرے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حقِ خودارادیت کی تحریک کو کچلنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے