شاہد خاقان عباسی

آرمی چیف کی سمری جلد آئے اور وزیراعظم اس پر جلد فیصلہ کریں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی سمری جلد آئے اور وزیراعظم اس پر جلد فیصلہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ تاریخ تک نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سمری کو جلد از جلد آنا چاہئے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سارا پاکستان انتظار کررہا ہے کہ کون آرمی چیف بنے گا، کیسے بنے گا، ضروری ہے کہ سمری جلد آئے اور وزیراعظم جلد فیصلہ کریں جبکہ ناموں کی فہرست میں اہل شخص کا نام شامل نہ ہونا یا اہلیت نہ رکھنے والے کا نام ہونا غلط ہوگا، یہ معاملہ عدالت میں چیلنج بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے