مریم اورنگزیب

آئین شکنوں کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلے گا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک  صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئین شکنوں کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلے گا، عمران خان کو جو شخص چھوڑ جائے وہ غدار ہے، عمران خان نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، عمران خان نے ملک میں سویلین مارشل لاء لگایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان  مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف سازش کی۔ عمران خان نے اسمبلی کو کیوں تحلیل کیا، تحقیقات کرواتے، عمران خان کہتے ہیں بیرونی سازش ہوئی، عمران خان کو گھر بھیجنا ہی اپوزیشن کا مقصد تھا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 5 دن ہوگئے ملک کو تکبر اور ضدی شخص کا سامنا ہے، حکومت میں تھے معیشت کو تباہ کیا، مہنگائی میں اضافہ کیا، ملک میں آئینی اور معاشی بحران جاری ہے۔ اٹارنی جنرل نے بھی رولنگ کا دفاع نہیں کیا، عمران خان اور کرائے کے ترجمان رولنگ کا دفاع کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے