پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے کچھ بیرونی قوتوں کاہاتھ ہے

امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا انحصار پاکستان پر ہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد(پاک صحافت)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا سے تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنا پاکستان پر منحصر ہے انہوں نے  امریکا سے تعلقات کے تسلسل کی ذمہ داری پاکستان پر ہی ڈال دی۔بائیڈن انتظامیہ کی انسانی حقوق پر  کافی توجہ رہی ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آج قابل غور ہے امریکی نئی انتظامیہ سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تعلقات میں تسلسل کا انحصار ہم پر ہے، اگر ہماری سوچ مثبت ہے اور جس تبدیلی کا وہ اشارہ کررہے ہیں اس پر اگر ہم دیانت داری سے عمل پیرا رہتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ بائیڈن انتظامیہ اسے نہ سمجھ پائے۔

مزید پڑھیں: قطر کی خلیجی ممالک کو اہم پیشکش، ایران کے ساتھ تعلقات برقرار کیئے جائیں

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا انسانی حقوق پر بہت زور رہا ہے، آج مقبوضہ کشمیر کی صورت حال قابل غور ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئی انتظامیہ کو انگیج کریں گے۔اور ہمیں امید ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مثبت قدم اٹھائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد خان نے پاکستان کی نمائندگی کی اور اسے اپنے لیے ایک اعزاز کہا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کیپیٹل ہِل کے سامنے بنائی گئیں تصاویر شیئر کیں اور تقریبِ حلف برداری کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ’کیپیٹل ہِل میں امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ اسد خان  نے یہ بھی کہا کہ تاریخی اور روایات سے بھرپور تقریب کا مشاہدہ کرنا قابلِ فخر ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز جوبائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا اور وہ امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے