الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ پر مشتمل 4 رکنی بینچ نے حکم جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پولیس 14 مارچ کو عمران خان اور فواد چوہدری کو پیش کریں۔ حکم نامے کے متن کے مطابق عمران خان اور فواد چوہدری دانستہ التوا مانگتے ہیں، یہ کمیشن کی تضحیک کے مترادف ہے، ان کا رویہ قابل قبول نہیں، ان دونوں کی کمیشن کے سامنے غیر حاضری دانستہ ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پرعمران خان، فواد چوہدری اور نہ ان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ کمیشن نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو عمران خان اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ کی تعیمل کروانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے