مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچایا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچایا اس فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، الیکشن کمیشن نے معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال دیکھ کرفیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے ہیں، انتخابات کے وقت وفاق اور صوبوں میں نگران حکومتیں قائم ہوں۔ مریم اورنگزیب نے کاکہ الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ ایک آدمی کی انا کی وجہ سے دو صوبوں پر زبردستی الیکشن مسلط کیا جارہا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا الیکشن ہوگا تو دوصوبوں میں حکومتیں قائم ہوں گی، 30 اپریل کو 2 صوبوں میں الیکشن ہوتے تو ہمیشہ کے لیے متنازع ہوجاتے، الیکشن 30 اپریل کو ہوتے توپنجاب اورخیبرپختونخوا میں 6 ماہ پہلے اسمبلیاں ختم ہوجاتیں۔  انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایک شخص کی مرضی پر آئین نہیں چل سکتا، وہ جب چاہے آئین توڑ دے اور جب چاہے اسمبلی توڑدے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے