سراج الحق

الیکشن ایکٹ 2020ء بدنیتی پر مبنی اور دھاندلی کا منصوبہ ہے۔ سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاس کرایا گیا الیکشن ایکٹ 2020ء بدنیتی پر مبنی اور آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا اختیار سپریم کورٹ کو دے کر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے عمل دخل کو ختم کرنا چاہئے۔ تاکہ غیرجانبدار چیف الیکشن کمشنر کی تعییناتی یقین ہو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار اور اثر رسوخ کو ختم کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت کے ساتھ اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا۔ جس کے بغیر صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پیسوں کا ناجائز استعمال روکنے کے لئے قانون پر عمل درآمد کروانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے