شہباز شریف

افواج پاکستان شیر دلیر اور جذبہ ایمانی سے لیس ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف میاں شہبا ز شریف نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش اور قابل فخر دن ہے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس دن اللّٰہ تعالی نے پاکستان کو فتح سے سر بلند کیا۔ افواج پاکستان شیر دلیر اور جذبہ ایمانی سے لیس ہیں، پوری قوم اپنے شیروں کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر   شہباز شریف نے افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ جو ہم سے ٹکرائے گا پاش پاش ہوجائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے دنیا کو دکھایا کہ امن پسندی ہماری کمزوری نہیں۔ بھارتی طیارے مار گرانے اور پیشہ وارانہ قابلیت کا لوہا منوانے والے جانباز شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری پیغام میں مزید کہاکہ بالاکوٹ میں بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیا اور دنیا کے امن کو خطرے سے دوچار کیا، پاکستان نے ذمہ دار، خود مختار ملک اور اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی فضائیہ اور اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ ملکی سلامتی، ترقی، دفاع اور ہر بیرونی جارحیت کے خلاف پورا پاکستان ایک تھا، ہے اور رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے