رانا ثناءاللہ

افغان حکومت سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملوں کو روکے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سرحد پار سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کو روکے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ افغان حکومت سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں کو روکے۔ بصورت دیگر ہم اپنا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔ پاک فوج کے ان شہداء میں نائیک محمد رحمٰن، نائیک معویز خان اور سپاہی عرفان اللّٰہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے