اسد قیصر  

اسد قیصر  نے پارلیمنٹ کے باہر ناخوشگوار واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد(پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس  واقعہ کی مکمل انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہناتگا کہ گذشتہ روز تاریخی دن کے موقع پر پارلیمان کے باہر ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔اسد قیصر کا کہناتھا کہ اراکین اسمبلی منتخب عوامی نمائندے ہیں ، ان کی عزت سب پرلازم ہے اور ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کے لیے سیاست میں شائستگی ،تحمل ،برداشت ، رواداری کاکلچر اپنانا ہوگا ، ہمیں سیاست میں برداشت ، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرناہوگا۔

مزید پڑھیں: لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی،صورت حال کشیدہ

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی اور ساتھ ہی انہوں نے سیاسی جماعتوں سے گزارش کی کہ ایسے واقعات کے تدارک کیلیے سیاسی قیادت کو اپناکردار اداکرنا ہوگا۔واضح رہے گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں حالات کشیدہ ہوئے اور نہایت ہی افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملے جب اپوزیشن رہنما میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران صبح سے ڈی چوک پر موجود پی ٹی آئی کارکنان نے اپوزیشن رہنماؤں کو چور اور غدار کے القابات سے نوازا۔

پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باوجود سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو جاری رکھی جبکہ میڈیا گفتگو سے ختم ہونے کے بعد لیگی رہنما سندھ ہاؤس کی جانب روانہ ہونے لگے تو پی ٹی آئی کارکنان نے تمام ن لیگی رہنماؤں کو زودکوب کیا۔

کارکنان نے مصدق ملک سےالجھنے کی کوشش کی اور انہیں دھکے دیے اور اس دوران مریم اورنگزیب بھی موجود رہی ، کارکنان کے نعروں پر مصدق ملک غصے میں آگیے جبکہ اسی دوران پی ٹی آئی کارکنان نے مصدق ملک اور شاہدخاقان عباسی سے ہاتھاپائی کی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے