اعظم نذیر تارڑ

اتحادی حکومت نے ریاست کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت نے ملک اور ریاست کے مفاد میں مشکل فیصلے کئے ہیں، سابق حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے بروقت ایندھن نہیں منگوایا۔ گزشتہ حکومت دگنا سرکلر ڈیڈ چھوڑ کرگئی، یہ لوگ 2 ماہ کی حکومت سے حساب مانگ رہے ہیں، بلیم گیم شروع کریں گے تویہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت نے ریاست کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں، ہم نے بجٹ میں امیر طبقے پر ٹیکس لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرویزمشرف کو واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے، پرویز مشرف کو سزا ہوئی تھی وہ واپس آئیں، عدالت ان کا معاملہ دیکھے، پرویز مشرف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے