بلاول بھٹو زرداری

آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں تو پی پی کے علاوہ کوئی جماعت نہیں جیت سکتی، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں اگر فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں تو پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی جماعت نہیں جیت سکتی۔چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں وفاقی حکومت بھی وسائل استعمال کر رہی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان اپنی جماعت کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر جماعتوں نے آزاد کشمیر میں چور دروزے سے حکومت بنائی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں شفاف اور آزاد الیکشن ہوں، فیئر الیکشن ہوئے تو آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی جیتے گی۔اس مرتبہ وفاقی حکومت ہر اختیار استعمال کر رہی ہے، ہم الیکشن کمیشن سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کرے۔بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ کشمیر کی تاریخ کے متنازع ترین الیکشن بن جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے