جنرل عاصم منیر

آرمی چیف نے بنوں آپریشن کو دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز قرار دیدیا

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بنوں آپریشن کو دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیرستان اور ایس ایس جی ہڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس سے واضح ہوا کہ بنوں آپریشن دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کو کالعدم ٹی ٹی پی اپنا بڑا نقصان مانتی ہے۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے وزیرستان، ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا، اس دورے کو فوج، عوام اور دہشت گردوں کیلئے مضبوط پیغام کہا جا رہا ہے۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ لڑائی کو دہشت گردوں کے گڑھ تک لے کر جائیں گے، آرمی چیف نے ایس ایس جی کمانڈوز کو ماتھے کا جھومر قرار دیا جبکہ بنوں آپریشن میں یرغمال بنائے جانے کی صورتحال کو تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے