آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دوست ممالک سے رابطہ

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دوست ممالک سے رابطہ کیا گیا، جس پر دوست ممالک کے حکام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے دوست ممالک کے حکام سے آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو کی ہے جبکہ حکام نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ حکام کی جانب سے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کیلئے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے فون پر بات چیت کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے وینڈی شرمن سے آئی ایم ایف کےقرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے