یوم شہادت حضرت علی ؑ

یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر ملک بھر میں مجالس کا انعقاد، جلوس برآمد

کراچی (پاک صحافت) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہادت علی ؑ منایا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق آج ملک کے مختلف شہروں سے یوم شہادت حضرت علی ؑ کے جلوس برآمد ہوئے۔ کراچی میں یوم علیؑ کے موقع پرمرکزی مجلس نشترپارک میں منعقد ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور فضائل حضرت علی ؑبیان کیے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس کے بعد یوم علی ؑ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں، نمائش چورنگی، سی بریز پلازہ، صدر، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان سے ہوتا ہواکھارادر میں امام بارگاہ حسنیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور میں یوم شہادت حضرت علی ؑ کا مرکزی جلوس رات گئے مبارک حویلی سے برآمد ہو ا، یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صبح کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ جبکہ کوئٹہ میں یوم علیؑ  کی مناسبت سے ہزارہ ٹاؤن میں جلوس نکالا گیا ، اس کے علاوہ ملک دیگر کئی چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یوم شہادت حضرت علیؑ کے جلوس برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے