شہباز شریف

ہائیکورٹ سے شہباز شریف کی ضمانت منظور

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائیکورٹ سے شہباز شریف کی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ عدالت نے نیب وکیل کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر کی ضمانت منظور کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ جس کی سماعت دو رکنی بنچ نے کی جبکہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کئے تھے۔

آج کی سماعت میں نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے دلائل دئے۔ جس کے بعد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کہا کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ایک سال کا عرصہ لگے گا جبکہ ابھی تو ٹرائل کورٹ کے جج بھی انتخاب نہیں ہوئے۔ عدالت نے شہبازشریف کو 50، 50 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے