کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیکٹری انتظامیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیکٹری جلنے میں انتظامیہ بھی قصور وار ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مترضیٰ وہاب نے کیمیکل فیکٹری میں لگنے والے آگ سے متعلق بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ فیکٹریوں کا فائر آڈٹ کرایا جائے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ فیکٹری کے مالک کی ابھی تک تلاش جاری ہے، اگر وہ قصور وار ہوا تو ضرور کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ آنے والے وقت میں ایسے اقدامات کریں گے کہ آئندہ فیکٹریوں کی باقاعدہ انسپیکشن ہو، خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں گے اور سیل بھی کیا جاسکے گا۔