کورونا وائرس

کورونا وائرس کے مزید 1897 کیسز رپورٹ، 81 مریض جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، تاہم کورونا مثبت کیسز میں نمایاں کمی آچکی ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 10 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 897 کیسز سامنے آئے، جس کے بعد  کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 327 تک جا پہنچی ہے۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کُل 7 کروڑ 38 لاکھ 31 ہزار 778 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 43 لاکھ 76 ہزار 310 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 62 ہزار 922 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے