کورونا کیسز

کورونا وائرس کی چوتھی لہر، مزید 4786 کیسز رپورٹ، 73 اموات

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حملے جاری ہیں، نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 786 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب  سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 73 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد کورونا سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 ہو چکی ہے۔  دوسری جانب 24 گھنوں میں 4 ہزار 343 مریض شفایاب بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 86 ہزار 606 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 729 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 83 ہزار 754 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے