کورونا وائرس، 24 گھنٹوں میں مزید 65 اموات، 3084 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کیسز

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 770 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3084 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہوگئی ہے جن میں سے 10 لاکھ 6 ہزار 78 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے  باعث مزید 65 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.73 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 89 ہزار 44 ہے جو اپنے گھروں ، خصوصی مراکز یا اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 5 ہزار 151 کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں