ایاز صادق

کل کے واقعے کے ذمے داروں پر مقدمہ درج کراؤں گا، اسپیکر ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ کل کے واقعے کے ذمے داروں پر مقدمہ درج کراؤں گا، ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ ایاز صادق نے تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کو چیمبر میں طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر اسٹینڈ لینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تمام ویڈیوز منگوائی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون و آئین کی پاسداری ہونی چاہیے، چیمبر میں کچھ لوگوں کو بلوا لیں، دونوں طرف سے اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں طرف سے ہم بیٹھیں گے، اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہے۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر پہلا حملہ 2014ء میں ہوا تھا، دوسرا حملہ صلاح الدین ایوبی کی گرفتاری کے موقع پر ہوا۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس پر میٹنگ کرتے ہیں، علی محمد خان آپ میرے پاس تشریف لائیں اور ممبران بھی آئیں، ہم اس پر سیریس ایکشن لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کو فور ی طور پرطلب کر لیا، انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو بھی طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے