شہباز شریف

کشمیری عوام کے ولولے اور کارکنوں کے جذبے نے ن لیگ کی کامیابی یقینی بنادی ہے۔ شہازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کے ولولے اور کارکنوں کے جذبے نے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کو یقینی بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرت مند کشمیری نوازشریف کو کامیاب کراکر تاریخی فیصلہ کریں گے، کشمیریوں کا جوش شیر کی فتح کی نوید سنا رہا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کیلئے تعمیر، ترقی، خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔ آزادکشمیر میں موٹر ویز، تعلیم، صحت اور عوام کی ترقی کے مثالی منصوبے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے مسلم لیگ نون کے ساتھ کشمیر کے عوام نے تاریخی محبت کا اظہار کیا ہے۔ کامیاب الیکشن مہم پر تمام رہنماؤں، کارکنان اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے