خواجہ سعد رفیق

کرپشن کا چورن اب مزید نہیں بکنے والا، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ نے پاکستان کی ریاست کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، حکومتی بندے پکڑے جائیں تو 90 دن کے اندر رہا ہو جاتے ہیں، مہربانی کریں آپ قومی ہم آہنگی کی بات کریں، کرپشن کا چورن اب مزید نہیں بکنے والا، ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں، آپ اپوزیشن سے سلام کرنے اور سیدھے منہ بات کرنے کو تیار ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف بات کرنے سے ڈر لگتا ہے، وہ جیل بھیج دیتے ہیں، وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپوزیشن فوج کو اکساتی ہے، بتائیں کس نے کس افسر سے رابطہ کیا؟ نئے پاکستان کے نام پر بڑے بڑے دعوے کیئے گئے، گورنر ہاؤسز کو یونیورسٹیاں بنانا تھا اور وزیرِ اعظم نے 2 ملازمین کے ساتھ آنا تھا، وزیرِ اعظم ہاؤس کی گاڑیاں اور بھینسیں تک بیچ دی گئیں۔

واضح رہے کہ خواجہ رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آپ سے کیا ڈرنا، ہم نے مارشل لاء کا مقابلہ کیا، آپ اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں، کیا اکیلے ملک چلائیں گے؟ آپ نے ایم ایل ون پر کچھ نہیں کیا اور قوم سے غلط بیانی کرتے ہیں، ایسا بجٹ جس سے لوگوں کی بھوک ختم نہ ہو اسے ناکام بجٹ کہیں گے۔ حکومت کے بجٹ اور تقریروں میں تضاد ہے، کالے کو سفید اور سفید کو کالا نہیں کر سکتے، بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا مگر یہاں تو ہر شخص رو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے