شرجیل میمن

کراچی یونیورسٹی دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پڑوسی ملک سے داخل ہوا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کا ماسٹرمائنڈ ہمسایہ ملک سے پاکستان میں داخل ہوا، گرفتار دہشت گرد سے تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے کالعدم بی ایل اے کمانڈر کو گرفتار کیا، کالعدم بی ایل اے کمانڈر کو ہاکس بے سے 4 جولائی کو گرفتار کیا گیا، کالعدم بی ایل اے نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، دہشتگردوں کا ٹیلی گرام کے ذریعے رابطہ ہوتا تھا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک دیگر ممالک میں بھی پھیلا ہوا ہے، گرفتار دہشتگرد آئی ای ڈیز بنانے کا ماہر ہے، گرفتار دہشتگرد سلیپر سیل کا کمانڈر ہے جس نے کئی انکشافات کیے ہیں۔ دہشتگرد نے انکشاف کیا حملے کا ماسٹرمائنڈ زیب نام کا شخص ہے، دہشتگرد حملے کے بعد بلوچستان فرار ہوگیا تھا، دہشتگرد گروپ نے خواتین اور طلبا کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے