کراچی سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کراچی سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسافروں کے لیے پرانے بس اڈوں سے مفت شٹل سروس چلائی جا رہی ہے، مسافروں کو ٹرمینل تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس 14 اگست سے شروع ہو رہی ہے۔ شرجیل میمن نے بس اڈوں کو فوری طور کراچی سے باہر منتقل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے بھی شہریوں کو تکالیف کا سامنا ہے، سڑکوں پر بھی دباؤ بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بس اڈوں کو کراچی شہر سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے، بس ٹرمینل میں مزید جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، کراچی بس ٹرمینل پر پولیس کی چیک پوسٹ بھی بنائی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ شٹل سروس کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم اسکوائر سے شروع ہو گی، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں، ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ٹرانسپورٹرز کو نقصان نہ ہو اور مسافروں کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے