اسلام آباد (پاک صحافت) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے تعلقات کے خرابی میں کیچھا تانی کا ڈراپ سین ہو گیا ہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں میں ہم آہنگی نہ ہونا بھی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمدجہانزیب خان کے استعفے کی وجہ بنا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمدجہانزیب کےاختیارات کے معاملے پر بھی اختلافات رہے ہیں۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمدجہانزیب کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا اضافی عہدہ سونپ دیا ہے۔