نواز شریف

چیف جسٹس توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے میں لگے ہیں۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے میں لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں اندر سے گواہیاں آرہی ہیں۔ توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سرگرم ہیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت کے چیف جسٹس نوازشریف کو دیوار سے لگانے میں لگے تھے، آج کے چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں لگے ہیں، اس شخص کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داﺅ پر لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ ہے اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے، ثاقب نثار ریکارڈ پر ہیں کہ نوازشریف، مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے، عمران کو لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورۂ امریکا کیلئے روانہ

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورۂ امریکا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے