شہباز شریف

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم سے الوداعی ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے آپ کی خدمات پر فخر ہے، آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے منصب پر شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے